ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی حکومت میں ’جھوٹے وکاس‘ کے بعد اب بھگوان کو گالی: کانگریس

مودی حکومت میں ’جھوٹے وکاس‘ کے بعد اب بھگوان کو گالی: کانگریس

Sat, 16 Mar 2019 20:43:02    S.O. News Service

نئی دہلی،16 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس نے بی ایس این ایل کے ملازمین کو وقت پر تنخواہ نہیں ملنے اور مرکزی وزیر مہیش شرما کے ایک مبینہ متنازعہ بیان کو لے کر ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگایا اور الزام لگایا کہ ’جھوٹے وکاس‘ کے بعد اب بھگوان کو گالی دی جا رہی ہے۔

پارٹی کے مرکزی ترجمان رندیپ سرجیوالا نے ٹویٹ کر کہاکہ مودی کے نئے اقتصادی نظام میں ڈاکوؤں کو مزے لینے کی کھلی چھوٹ ہے جبکہ سخت محنت کرنے والے ہندوستانی شہریوں کو تنخواہ کے لئے جدوجہد کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے مرکزی وزیر مہیش شرما کے ایک مبینہ متنازعہ بیان کو لے کر طنز کرتے ہوئے کہاکہ مودی کے’نیو انڈیا‘کی حقیقت: کھوٹی نیت، جھوٹا وکاس! کوئی روزگار، نہ تنخواہ وقت مطابق۔اب جملے بازوں کو کرو باہرکو! واہ مودی جی! اب بھگوان کو گالی!۔ سرجیوالا نے کہاکہ جب کام اور ردعمل کی باری آئی تو آپ کے مرکزی وزیر مہیش شرما نے اب ’بھگوان کو ہی بے وقوف‘ بتا ڈالا کیونکہ روٹی روزگار کی ذمہ داری توبھگوان ہے اور اقتدار حاصل کرنے کا حق بھاجپائیوں کا....! شرم کرو۔ 


Share: